اردو

urdu

ETV Bharat / city

وسیم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکی - shia waqf board

اپنے بیانوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو راجستھان سے فون پر جان سے مار دینے کی دھمکی ملی۔

وسیم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکی
وسیم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Oct 30, 2020, 11:05 PM IST

یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشتگرد ذہنیت رکھنے والے مسلمانوں کی سوچ ایک جیسی ہے۔ چاہے وہ فرانس کا ہو یا ہندوستان کا۔

وسیم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکی
وسیم رضوی نے کہا کہ 'فرانسیسی پروفیسر کی گردن صرف اس لیے کاٹ دی گئی کیونکہ اس نے پیغمبر اسلام کا کارٹون بنایا تھا، جو ایک طالب علم کو پسند نہیں آیا۔ ہم بھارت میں مسلمانوں کو صحیح راہ دکھانے کی بات کرتے ہیں، اسلام میں کٹر پن کی مخالفت کرتے ہیں لیکن یہ باتیں ہندوستانی مسلمانوں کو پسند نہیں آتیں۔ اس لیے میری گردن کاٹنے کے لئے فون پر دھمکی اور فتوی جاری کرتے ہیں۔'

ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ

انہوں نے کہا کہ 'یہ دھمکیاں، فتوی اور انعامات مسلمانوں کی ذہنیت کو بتاتا ہے کہ وہ غلط اسلام کو فالو کر رہے ہیں۔ اسلام میں اس طرح کی ظالمانہ باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔'

آج وسیم رضوی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئیں حالانکہ ابھی تک انہوں نے اس کی شکایت پولیس میں نہیں کی۔ وسیم رضوی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں تھے لیکن کامیابی نہیں ملی کیونکہ معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے وسیم رضوی کی سخت مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں، جس کا مسلم سماج مخالفت کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details