اردو

urdu

اجتماعی عصمت دری معاملے میں سابق کابینی وزیر گایتری پرجاپتی کو عمر قید کی سزا

ایم پی اور ایم ایل اے سے منسلک جرائم معاملات کی لکھنو میں واقع خصوصی عدالت کی طرف سے اجتماعی عصمت دری معاملے میں سماج وادی پارٹی کی سابقہ حکومت میں کابینی وزیر رہے گایتری پرجاپتی کے ساتھ دو دیگر قصورواروں کو بھی عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

By

Published : Nov 13, 2021, 4:36 AM IST

Published : Nov 13, 2021, 4:36 AM IST

Former cabinet minister Gayatri Prajapati
سابق کابینی وزیر گایتری پرجاپتی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سابقہ حکومت میں کابینی وزیر رہے گایتری پرساد پرجاپتی کو اجتماعی عصمت دری معاملے میں جمعہ کو عدالت نے عمر قید اور دو لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ایم پی اور ایم ایل اے سے منسلک جرائم معاملات کی لکھنو میں واقع خصوصی عدالت کی طرف سے اس معاملہ میں پرجاپتی کے ساتھ دو دیگر قصورواروں کو بھی عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کو ہی عدالت کے خصوصی جج پون کمار رائے پرجاپتی کے علاوہ دو دیگر ملزمین آشیش شکلا اور اشوک تیواری کو اس معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔ معاملہ کے چار دیگر ملزمین روپیشور عرف روپیش، چندرپال، وکاس ورما امریندر سنگھ پنٹو کو عدالت نے شواہد کی کمی کے سبب رہا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ متاثرہ کی شکایت پر اس وقت کی حکومت میں طاقتور وزیر پرجاپتی کے خلاف پولیس کے معاملہ درج نہیں کرنے پر 18فروری 2017 کو سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس کو معاملہ درج کرنا پڑا۔

پرجاپتی اور دیگر چھ ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری، دھمکی دینے اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج ہوا تھا۔ متاثرہ نے پرجاپتی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ بھی زبردستی جسمانی تعلقات بنانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details