اردو

urdu

ETV Bharat / city

اٹاوہ میں چار بدمعاش گرفتار - up news

جنگل سے لکڑی کاٹ کراسے غیرقانونی طور پر فروخت کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

اٹاوہ میں چار بدمعاش گرفتار
اٹاوہ میں چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Jun 22, 2020, 7:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بلرئی پولیس نےغیر قانونی طور سے درختوں کو کاٹنے والے چار ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں لکڑی برآمد کی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ رات بلرئی علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ نگلا وشنو میں لکڑی کا غیر قانونی کاروبار کررہے ہیں۔

اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے نگلا وشنو میں چھاپہ مارا اور غیرقانونی طور سے کٹی ہوئی لکڑیوں کو ٹرکٹر میں رکھنے کے دوران چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں رما کانت، شیلندر سنگھ، ونتی رام اور راکیش سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ لوگ لکڑی کو کاٹ کر فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں اور ان کے پاس کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ پولیس نے چاروں کے خلاف جنگلات تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details