اردو

urdu

By

Published : Nov 15, 2019, 8:22 PM IST

ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، ٹوٹی پائپ لائن کی مرمت شروع

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کی خبر کا بڑا اثر ہوا ہے۔ شہر میں دیوا روڈ واقع فلائی اوور کے نیچے پائپ لائن سے پانی کے بے اصراف کی خبر شائع ہونے کے بعد اس کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے۔

پائیپ لائین کی مرمت شروع

ای ٹی وی بھارت نے آٹھ نومبر کو اس مسئلے کی خبر ترجیحی طور پر شائع کی تھی۔

پائیپ لائین کی مرمت شروع

بارہ بنکی میں دیوا روڈ پر آنند بھون اسکول سے جیل کے آگے تک بنے اس فلائی اوور سے سیتاپور لکھیم پور ہوتے ہوئے دہلی تک ہر قسم کی گاڑیاں گزرتی ہیں، آنند بھون اسکول کے سامنے فلائی اوور کی باؤنڈری کے نیچے سے پائپ لائن سے مسلسل پانی بہہ رہا تھا، لوگ فلائی اوور کے نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے تھے لیکن انتظامیہ نے اس جانب توجہ نہیں دی تھی۔

آٹھ نومبر کو خبر شائع ہونے کے بعد اب انتظامیہ نے اس اس جانب توجہ دی اور پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ فلائی اوور کے نیچے پڑی پائپ لائن سے مسلسل کئی ماہ سے پانی بہہ رہا تھا جس سے پل کو خطرہ تو تھا ہی ساتھ ہی سڑک پر بہتے پانی سے روز چھوٹے بڑے حادثے بھی ہوتے تھے لیکن اب پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع ہونے کے بعد لوگ خوش ہیں کہ یہ پریشانی دور ہو جائے گی۔

پائپ لائن کی مرمت سے خوش افراد اس پریشانی سے نجات دلانے کے لئے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details