اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 0 کی حالت کافی نازک ہے۔
بہرائچ: سڑک حادثے میں پانچ مزدور ہلاک، گیارہ زخمی گونڈا شاہرہ پر واقع تھانہ پیاگپور سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر سکئی پوروہ موڑ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ایک جیپ نے سامنے سے ٹکر مار دی۔
ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا، جسے جیپ نے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ دو افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ باقی پندرہ لوگوں کو سی ایچ سی پیاگپور منتقل کیا گیا جہاں تین افراد اور جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ گیارہ زخمیوں کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے جنہیں فوراً ضلع اسپتال بہرائچ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اڈیشنل پولیس کپتان نے بتایا کہ یہ جیپ بہار سے مزدوروں کو لیکر پنجاب کے ضلع امبالہ جا رہی تھی۔ حادثے میں جیپ چلا رہا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ ایک دوسرا ڈرائیور ضلع گونڈہ اترپردیش کے تھانہ کوڑیا ساکن پون کمار ابن رام چندر کی موت ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ بہار کے ضلع سیوان لال گڑھ ساکن جتیندر گری 41، ضلع سیوان جامعہ بازار ساکن کنچن ابن جگجیون رام 30، ضلع گوپال گنج سیدولیہ ساکن سنجے پرساد ابن پربھو پرساد 35، ضلع سیوان میدھوار تھانہ جامو ساکن بسنت پرساد ابن سیتا رام کی اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
حادثے میں شدید زخمی منجیت رام، اکھلیش پرساد، رنجیت پرساد، وکاس کمار، چھوٹے لال پرساد، دیپو رام، رامو کمار، شمیشور شاہ، رگھو ناتھ یادو، منجیت رام کو ضلع اسپتال بہرائچ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں سبھی زخمی زیر علاج ہیں جس میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہ سبھی لوگ فورس کمپنی کی کروزر جیپ میں سوار تھے۔