اردو

urdu

ETV Bharat / city

گورکھپور: ایک شخص میں کورونا کی تصدیق - گورکھپور پہنچا کورونا

کورونا وائرس سے پاک اضلاع میں شامل اترپردیش کے گورکھپور میں بھی کورونا وارئرس نے دستک دے دی ہے، اتوار کی رات موصول رپورٹ میں ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گورکھپور: ایک شخص میں کورونا کی تصدیق
گورکھپور: ایک شخص میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Apr 27, 2020, 3:57 PM IST

آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ گوکھپور کے ارووا علاقے کے ہاٹا میں ایک 49 برس کے بزرگ شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے وہ دہلی سے شوگر اور بلڈپریشر کا علاج کرا کر ایبولنس کے ذریعہ اتوار کو گورکھپور واپس آیا تھا۔ گھر آنے پر اس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ کے بعد کے اندراس کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گورکھپور ضلع میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دیر رات ضلع انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصدقہ مریض کے ساتھ آئے دیگر افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔مریض کا علاج بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details