سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا نے یہاں بتایا کہ لال گنج پولیس اور گورکھپور کی ایس ٹی ایف کی ٹیمیں مشترکہ طور سے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھیں۔ صبح تقریبا چھ بجے مہادیو لال گنج روڑ پر سوہلیا گاآں کے نزدیک شہید بابا مقام کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے رکنے کا اشارہ دیکھ کر موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا شخص اتر کر فرار ہوگیا جبکہ بائیک چلارہے شخصنے خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔
اتر پردیش: پولیس فائرنگ میں انعامی بدمعاش ہلاک
اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) اور لال گنج پولیس کی مشترکہ طور کاروائی میں پیر کی صبح تصادم کے درمیان ایک لاکھ روپئے کا انعامی بدمعاش بینک لٹیرا فیروز پٹھان ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دفاع میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں فیروز پٹھان عرف عبدل باشندہ پریاگ راج کو تین گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شدید طور سے زخمی بدمعاش کو ضلع استپال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مڈھ بھیڑ میں ایس ٹی ایف کا سپاہی عمران خان بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مسٹر مینا نے بتایا کہ فیروز کی گرفتاری پر اے ڈی جی گورکھپور زون کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ بدمعاش آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک فرید آباد مہارج گنج اونٹ واردات کا کلیدی ملزم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فیروز نے گذشتہ 6دسمبر کو آئی سی آئی سی آئی بینک کی بستی برانچ میں 40 لاکھ روپئے کی لوٹ کی واردات میں شامل تھا۔دو دن قبل بستی۔بانسی پولیس اور ایس ٹی ایف نے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے سات بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔گروہ کا سرغنہ فیروز فرار چل رہا تھا۔