رامپور کے پنوڑیہ علاقے میں واقع شراب کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں تقریباً آدھا درجن سے زائد مزدور شدید جھلس گئے ہیں۔ وہیں موقع پر پہنچیں 4 فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پایا، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آنے سے زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج کے مرادآباد کے ٹی ایم یو ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
فیکٹری کے جنرل منیجر اندرپال سنگھ نے بتایا کہ' آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جو مزدور زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈز نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الکوحل ٹینک میں پہلے بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں درجنوں مزدور جھلس گئے تھے۔ اس کے بعد بھی فیکٹری کی یہ لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ وہیں فیکٹری انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی اندر جانے سے روکا۔