اردو

urdu

ETV Bharat / city

اکھلیش یادو سمیت 29 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج - رہائش گاہ واقع وکرمیہ دتیہ مارگ سے باہرآنے پر پابندی

لکھنؤ میں کسانوں کی حمایت میں احتجاج کر رہے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو حراست میں لینے کے بعد، پولیس نے انہیں دیر شام چھوڑ دیا۔ لیکن بعد میں لکھنؤ پولیس نے اکھلیش یادو کے خلاف گوتم پیلی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی۔

FIR lodged against Akhilesh Yadav and 28 others
FIR lodged against Akhilesh Yadav and 28 others

By

Published : Dec 8, 2020, 11:31 AM IST

لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو کے خلاف گوتم پیلی پولیس اسٹیشن میں وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دارالحکومت کے گوتم پیلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے اکھلیش یادو سمیت سماجوادی پارٹی کے 28 کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں آئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو دیر شام چھوڑ دیا۔ تقریبا ایک گھنٹے کے ڈرامہ کے بعد مسٹر یادو کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے حامیوں سمیت انہیں ایکو گارڈن لے گیا۔اس سے قبل لکھنؤ انتظامیہ نے مسٹر یادو کو ان کی رہائش گاہ واقع وکرمیہ دتیہ مارگ سے باہرآنے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن بعد میں انہیں اپنے پارٹی کارکنوں سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

کسانوں کی حمایت میں نکالے جانے والے کسان مورچہ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لیے نکلے اکھلیش یادو کو جب پولیس نے راستے میں روک لیا تو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ راج بھون کراسنگ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے ایس پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ کارکن حکومت مخالف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ پولیس لاٹھی چارج میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

وہیں ان تمام کے دوران اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان کی حیثیت سے اکھلیش یادو نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اپنے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ کس طرح سے یوپی پولیس نے انہیں قنوج جانے کی اجازت نہ دے کر ان کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے افسران کے خلاف ایکشن کی بھی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details