اٹاوہ: بجلی چوری کے الزام میں 110 کے خلاف ایف آئی آر
اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں لائن لاس کم کرنے کے لیے چلائے جا رہے مہم کے تحت محکمہ بجلی نے 110 بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
ایگزیکٹیو انجینئر راہل بابو کٹیا نے ہفتہ کو بتایا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔ شہر علاقے میں زیادہ لائن چوری والے 8 فیڈروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن پر خصوصی طور سے مہم چلائی جارہی ہے۔
شہری علاقے میں تین ٹیموں نے مہم چلا کر اب تک 110 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ ان سبھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ محکمہ کے تین ڈپٹی بلاک افسران کی شہر میں باریکی سے چیکنگ کے لیے ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ سب ڈویژن افسران پولیس ٹیم کے ساتھ ہر محلوں میں گلی گلی جاکر بجلی چوری کرنے والوں کی نشاندہی کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جرمانہ وصول کریں گے۔