اردو

urdu

ETV Bharat / city

اردو اکادمی سے شعرا و ادیب کو ملتا ہے ہر ماہ مالی تعاون

یوپی اردو اکادمی کے سیکریٹری ایس رضوان نے کے مطابق اکادمی پریشان حال شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ انکو ماہانہ وظیفہ بھی دیتی ہے، اور اکادمی 137 ایسے افراد کی مالی امداد بھی کر رہی ہے۔

UP Urdu Academy Secretary S. Rizwan
یوپی اردو اکادمی کے سیکریٹری ایس رضوان

By

Published : Dec 31, 2020, 10:56 PM IST

اترپردیش اردو اکادمی اردو زبان کے فروغ کے لیے متعدد اسکیمیں چلا رہی ہے، اس کے علاوہ اکادمی پریشان حال شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

یوپی اردو اکادمی کے سیکریٹری ایس رضوان

اردو اکادمی کے سیکریٹری ایس رضوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے یہاں سے شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد چند شرائط کو پورا کرنے کے بعد دیا جاتا ہے۔

ایس رضوان نے بتایا کہ اکادمی ان شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد کرتی ہے، جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو اور ان کی مالی حالت بہتر نہ ہو، اس کے لیے اکادمی میں فارم بھرنا ہوتا ہے، اکادمی کے ذمہ داران فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ماہانہ وظیفہ جاری کرتی ہے۔

اردو اکادمی کے سیکریٹری نے بتایا کہ اکادمی اردو زبان کے صحافیوں کی بھی معاشی طور پر مدد فراہم کرتی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم میں عمر کی کوئی بندش نہیں ہے، اگر کوئی صحافی لمبے عرصے سے بیمار ہے یا اسے ایسی بیماری ہوگئی ہے، جس کے علاج میں زیادہ پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، تو ان کے لیے اردو اکادمی 20 ہزار روپے سے لیکر کر 50 ہزار روپے تک کں مالی امداد کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اردو اکادمی 137 شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد کر رہی ہے، جن کو ماہانہ تین ہزار روپے بطور وظیفہ دیا جاتا ہے، کورونا وبا کے چلتے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود اکادمی نے تمام لوگوں کو پیشن دی ہے کیونکہ ایسے حالات میں لوگوں کو مزید ضروت ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details