اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مطلقہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے لیے وقف بورڈ تعاون کرے' - خود کفیل

یوگی حکومت نے وقف بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین طلاق متاثرین کو خود کفیل بنانے کے لیے اپنی جائیداد سے تعاون کرے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کی چیئرمین فرحت نقوی
میرا حق فاؤنڈیشن کی چیئرمین فرحت نقوی

By

Published : Oct 13, 2020, 12:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں تین طلاق متاثرہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے یوگی حکومت نے وقف بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنی جائداد سے دکانیں اور مکانات متاثرہ خواتین کو فراہم کرے، جو کہ رہائشی اسکیم میں سے دیا جائے گا۔

طلاق ثلاثہ خواتین کے لیے روزگار کا مطالبہ

اس سلسلے میں اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دراصل تینوں طلاق متاثرین نے ٹرپل طلاق سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک طویل قانونی لڑائی لڑی ہے، جس کے نتیجے میں انہیں ٹرپل طلاق قانون پاس ہوا ہے۔

یوگی حکومت کے اس مطالبے کو وقف بورڈ نے بھی متاثرین کو خود کفیل بنانے کے لیے منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ تین طلاق متاثرین کو وقف کی املاک سے مکان اور دکان دی جائے گی، جس سے ان کی روزی روٹی اور ان کے سروں پر چھت کا انتظام ہوگا۔

اس فیصلے کے بعد تین طلاق متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ قابل ستائش اقدام ہے، کیوں کہ یہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے اور اس سے انہیں کہیں بھی ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس ضمن میں 'میرا حق فاؤنڈیشن' کی چیئرمین فرحت نقوی نے کہا کہ جو تین طلاق متاثرین کی سہولت کے لیے اترپردیش حکومت نے مطالبہ کیا ہے طلاق شدہ خواتین کے لیے بہتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details