اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاتون سپاہی نے الزام لگایا ہے کہ دوستی کے نام پر گورو نامی سپاہی نے اس کا جسمانی استحصال کیا۔ اس دوران وہ حاملہ ہوگئی تو اس نے اسقاط حمل بھی کروایا۔
سپاہی خاتون کے ذریعہ گورو پر رقم لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ خاتون کی طرف سے کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ گورو کی ملاقات سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی۔ جس کے بعد گورو نے خاتون کو اپنے گھر طلب کیا اور نشہ آور اشیا پلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔