اردو

urdu

ETV Bharat / city

آمدنی بڑھانے کے لیے کسان کی منفرد پہل - گنے کا جوس نگالنے والی کی مشین

اپنی فصل اپنے ہاتھوں فروخت کرنے کی سمت میں بارہ بنکی کے ایک کسان نے منفرد پہل کی ہے۔ اس کسان نے ویلو اڈیشن کا فارمولہ اپنایا ہے جس کے ذریعے آمدنی میں اضافہ ممکن ہے۔

By

Published : Nov 29, 2019, 12:30 AM IST

بارہ بنکی کے مسولی حلقے کے کسان منوج کمار ورما نے ٹریکٹر میں گنے کا جوس نگالنے والی کی مشین لگاکر کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے۔

منوج کمار کہتے ہیں کہ محکمہ زراعت کے افسران اکثر یہ کہتے ہیں اگر آپ اپنی فصل کی ہیئت بدل کر انہیں فروخت کیاجائے تو آمدنی میں اضافہ ممکن ہے۔' محکمہ کے افسران کی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں یہ فیصلہ کیا۔

منوج کی اس مشین کا زراعت کے نائب ڈائریکٹر اور منڈی کے افسران نے افتتاح کیا۔

منوج کا کہنا ہےکہ دراصل کسانوں کی غربت کی اصل وجہ یہ ہے کہ کسان اپنی فصل سیدھے طور پر عوام کو فروخت نہیں کرپاتا، شرم کی وجہ سے وہ اپنی فصل ایجنٹ اور بچولیے کو فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل پاتی ہے۔

بتادیں کہ حکومت کی بھی منشا ہے کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو۔ اس لیے انتظامیہ منوج کے اس پہل کی ستائش کر رہے ہیں۔

اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ منوج کا یہ مشن کتنا کامیاب ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details