اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا - مرکزی حکومت

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک کے دیگر اضلاع سمیت ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع میں بھی کسانوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات نظر آئی۔

کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا
کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

By

Published : Dec 15, 2020, 2:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ ضلع بھر کے کسان بڑی تعداد میں ٹریکٹر کے ذریعے رامپور پہنچے اور ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔

کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

اس موقع پر کسان رہنما حسیب احمد نے کہا کہ ملک بھر کے کسان 19 روز سے ان کالے قوانین کے خلاف سراپا احتجاجی بنے ہوئے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسان اپنی پوری تیاری کے ساتھ اس شدید سردی میں سڑکوں پر ہیں اور جب تک حکومت ان قوانین کو منسوخ نہیں کرتی تب تک کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب چاہے ہمیں چھ ماہ، ایک سال یا دو سال بھی بیٹھنا پڑے ہم بیٹھیں گے۔

کسانوں نے ضلع انتظامیہ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

اس موقع پر بھارتی کسان یونین (امباوت) کے ضلع صدر بابو علی نے کہا کہ کسان زرعی قوانین کے خلاف جب دہلی جاکر اپنا احتجاج درج کرانا چاہ رہے ہیں تو انہیں پولیس روک رہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اکثریت حاصل کرکے حکومت بن گئی ہے تو اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ جو چاہے قوانین بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک بھر کے کسان ان قوانین کو ناپسند کر رہے ہیں تو ان پر ان قوانین کو زبردستی کیوں تھوپا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کسانوں نے ملک کے بڑے کارپوریٹس کے پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ سٹی مجسٹریٹ رام مشر کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دینے کے بعد کسان واپس امیڈکر پارک جاکر بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں:سماج وادی پارٹی رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا

اب دیکھنا ہے کہ جس طرح سے ملک بھر کے کسان بڑی تعداد میں نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کھلے آسمان کے نیچے سراپا احتجاجی بنے ہوئے ہیں تو کیا حکومت کسانوں کے مطالبات کو مانتے ہوئے ان قوانین کو منسوخ کرتی ہے یا ان قوانین کو نافذ کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details