اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : افیم کی خریداری کا عمل جاری

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ان دنوں افیم کی خریداری بڑے پیمانہ پر جاری ہے، شہر کے راج کمل روڈ پر واقع افیم کوٹھی میں ضلع کے افیم کاشتکار اپنی افیم فروخت کرنے آ رہے ہیں۔

By

Published : Apr 11, 2021, 9:24 PM IST

بارہ بنکی : افیم کی خریداری کا عمل جاری
بارہ بنکی : افیم کی خریداری کا عمل جاری

افیم کی کاشت کے لئے ضلع میں کل 1 ہزار 807 کاشتکاروں کی افیم کی کاشت کا لائیسینس جاری کیا گیا تھا۔ ان میں سے 11 سے زائد کسانوں نے مختلف وجوہات سے افیم دینے کو منع کر دیا ہے۔ اب کچھ 700 سے زائد کسان ہی افیم فروخت کرسکیں گے۔

بارہ بنکی : افیم کی خریداری کا عمل جاری
آپ کو بتادیں کہ' ریاست اتر پردیش کا ضلع بارہ بنکی ملک بھر کے ان چنندہ شہروں میں سے ایک ہے، جہاں افیم کی کاشت کے لئے حکومت نے اجازت دی ہے۔ اس لئے یہاں ہر برس افیم کی کاشت کے لئے لائیسینس جاری کئے جاتے ہیں۔

لائیسینس جاری ہونے کے بعد ربیع کی فصل کے ساتھ اس کی بوائی کا کام شروع کرتے ہیں، تین سے چار ماہ تک شدید محنت، اور 24 گھنٹے نگرانی کے بعد جب اس میں پھول آتے ہیں تو اس میں شام کو چیرہ لگایا جاتا ہے، پھر اس کے دوسرے روز پھول سے افیم نکالی جاتی ہے۔

افیم کی کاشت میں کسانوں کو کافی خطرہ بھی لاحق رہتا ہے موسم، اور جرائم پیشہ افراد سے اس کی حفاظت سب سے بڑا چیلینج ہے۔ پھولوں سے افیم نکالنے کے بعد افیم فروخت کا عمل شروع ہوتا ہے، یہ عمل کافی سخت ہوتا ہے۔

ضلع کی افیم کوٹھی میں افیم کی خریداری کا عمل شروع ہوتا ہے، یہاں کے کسان اپنی افیم کو غازیپور بھیج دیتے ہیں افیم کی کوئی قیمت طئے نہیں ہوتی۔ افیم کی قیمت اس کے اندر شامل مارفین کی مقدار سے طئے ہوتی ہے۔

غازیپور کی لیب میں مارفین کی مقدار پتا لگنے کے بعد کسانوں کو ان کی افیم کی قیمت کی رقم ادا کر دی جاتی ہے کسانوں کو افیم سے زیادہ منافع بھلے ہی نہ ہوتا ہو لیکن اس سے نکلنے والے پوستہ دانے سے اچھا منافع ہوتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ افیم کاشت کی شرائط، نگرانی، موسم کی خرابی ودیگر وجوہات سے کسان افیم کی کاشت سے منہ پھیر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details