ریاست اترپردیش ضلع بارا بنکی کے نواب گنج علاقے میں کھیت کی حفاظت کر رہے ایک کسان پرسانڈ نے حملہ کر دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔
بارہ بنکی میں سانڈ کے حملے میں کسان کی موت - بارابنکی میں سانڈ کے حملے
ایک کسان پر سانڈ نے اس وقت حملہ کر دیا جب کسان نے اسے بھگانے کی کوشش کی۔
![بارہ بنکی میں سانڈ کے حملے میں کسان کی موت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5145158-290-5145158-1574425865603.jpg)
فائل تصویر
پولیس بتایا کہ جمعرات کو نواب گنج تحصیل علاقے کے اجگها گاؤں کے 55 سالہ کسان بابو لال اپنے کھیت کی حفاظت کررہا تھا۔ اس وقت وہ کھیت میں گھسے سانڈ کو بھگانے لگا جس سے سانڈ نے اس پر حملہ کر دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں شدید طور پر زخمی کسان کو ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے لکھنؤ کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا لیکن کسان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔