اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور: نامور شاعر و ادیب سین شین عالم کا انتقال - صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم

نامور شاعر و ادیب اور ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ادبی دنیا سوگوار ہے۔

رامپور: نامور شاعر و ادیب سین شین عالم کا انتقال
رامپور: نامور شاعر و ادیب سین شین عالم کا انتقال

By

Published : Apr 26, 2021, 4:59 PM IST

رامپور میں اردو ادب کا درخشاں ستارہ و نامور شاعر اور صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم اپنے پیچھے ہزاروں سوگواروں کو غم زدہ چھوڑ کر اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے اردو ادب کا حلقہ کافی صدمہ میں ہے۔

رامپور: نامور شاعر و ادیب سین شین عالم کا انتقال

قلب کے مرض میں مبتلا سین شین عالم گذشتہ چار پانچ روز سے دہلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ابھی دو روز قبل انہوں نے از خود وہاٹس اپ پیغام کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ اب طبیعت میں بہتری آ رہی ہے لیکن آج اچانک ان کے انتقال کی حیران کن خبر سے ماتم پھیل گیا۔

تقریباً 75برس کی عمر میں اپنے خیر خواہوں اور مداہوں سے جدا ہونے والے سین شین عالم بہت ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ ای ٹی وی بھارت ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details