اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنئو میں بدھ کے روز بالی وڈ ادکار رضا مراد سے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے خصوصی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران رضا مراد نے کہا کہ پہلے کی فلموں اور موجودہ وقت کی فلموں میں کافی تبدیلی آگئی ہے۔ کسی بھی فلم میں ویلن کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، لیکن اب ہیرو، ہیروئن ہی ویلن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس طرح ویلن پہلے کی فلموں کی طرح نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انٹرویو دیکھیں۔
فلموں کی اسکرپٹ پر توجہ دینے کی ضرورت: رضا مراد
اپنی فلم کی سوٹنگ کے لئے اترپردیش کے لکھنئو پہنچے اداکار رضا مراد سے نمائندہ ای ٹی نے خصوصی بات چیت کی ہے۔ جس میں انہوں ںے کہا کہ فلموں کے اسکرپٹ پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔
رضا مراد
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ اب جو بھی فلمیں آرہی ہے اس کے مواد کی بہتری میں دن بدن کمی آرہی ہے۔ کسی بھی فلم میں اسکرپٹ جان ہوتی ہے جو اب ختم ہوتی جارہی ہے۔ اسکرپٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: مختارانصاری کی اہلیہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت
Last Updated : Aug 12, 2021, 2:18 PM IST