UPSC یو پی ایس سی ابتدائی امتحان میں اردو آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے طالب علموں نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 25 طلبا و طالبات نے اپنی جگہ بنائی ہے اترپردیش اردو اکادمی Uttar Pradesh Urdu Academy کے زیر انتظام چلنے والے اردو ائی اے ایس اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر رضوان نےبتایا کہ گزشتہ سال کویڈ کے دور میں بھی آن لائن و جدید تکنیکی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اور بہترین وسائل کی تربیت سے طلبا و طالبات نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
IAS Study Center: یوپی ایس سی کے ابتدائی امتحان میں آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر کے طلبا وطالبات کا شاندارمظاہرہ - اردو اکادمی کا یوپی ایس سی امتحان کیلئے بہترین تجربہ
اردو اکادمی کے چیئرمین چودھری کیف الوری Urdu Academy Chairman Chaudhry Kaif Alwari نے بھی طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ان طلبہ و طالبات کو مزید بہترین جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یو پی ایس کی ابتدائی امتحان میں 7 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے جس میں جمیل احمد بلال خان ،شفیق قریشی، ندیم ،ریحان احمد ،عارف اور شعیب عالم جب کہ اتر پردیش پبلک سروس کمیشن 16 طلبا و طالبات نے کامیابی درج کی ہے اکمل ،مستجاب،سلمان ،جمیل احمد، عمران، یاسر عرفات، احسان اللہ، زید ،فردین حسین ،طارق محمد امہ سلمہ وقار خان، پروین خانم قمر رضا ،تسکین خان، سید عارف، جموں و کشمیر پی سی ایس کے ابتدائی امتحان راسق اور راہل نے کامیابی حاصل کی ہے۔
زہیر بن صغیر یوپی اردو اکادمی کے سیکریٹری
TAGGED:
UPSC Preliminary Examination