اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سبھی کو مسکرانے کا حق ہے' - سبھی کو مسکرانے کا حق ہے

وائس پریسڈنٹ اینڈ ریجنل ڈائریکٹر ایشیاء، ممتا کیرل نے ای ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایسے بچوں کو علاج فراہم کرانا ہے، جن کے ہونٹ قدرتی طور پر کٹے ہوں۔

سبھی کو مسکرانے کا حق ہے

By

Published : Jul 15, 2019, 11:36 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وائس پرسیڈنٹ اینڈ ریجنل ڈائریکٹر ایشیا سے بات چیت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ بچوں کے پیدائشی طور پر ہونٹ کٹے ہوتے ہیں، جو انہیں زندگی بھر پریشان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر والدین بیداری ہوں، تو اس کا علاج ممکن ہے اور کامیاب بھی، جس سے آپ کا بچہ بھی مسکرا سکتا ہے۔

سبھی کو مسکرانے کا حق ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ خوبصورت اور صحت مند پیدا ہو، لیکن کچھ بچوں میں قدرتی طور پر خامیاں ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ زندگی بھر کے لیے پریشانی ہوجاتے ہیں۔

وائس پرسیڈنٹ اینڈ ریجنل ڈائریکٹر ایشیا، ممتا کریل نے کہا کہ 'اسمائیل ٹرین انڈیا' ملک کی سب سے بڑی غیرسرکاری تنظیم (این جی او) ہے جو اس کام کے لیے (سی اسمائیل ٹارچ) کے نام سے بیداری مہم چلارہا ہے، جس کا مقصد ہے کہ جن کے بچوں کے ہونٹ پیدائشی طور پر کٹے پھٹے ہوں، ان علاج کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کچھ والدین اپنے بچوں کا علاج کرانا چاہتے ہیں، لیکن پیسہ اور وسائل مہ ہونے کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں، اور ایسے ہی والدین کی مدد کرنا اس این جی او کا مقصد ہے، تاکہ ان بچوں کے ہونٹوں پر بھی مسکان آسکے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ این جی او ایسے بچوں کا مفت علاج کرواتا ہے اور ان والدین کو ہسپتال آنے جانے رہنے اور کھانے پینے سبھی طرح کی سہولت مفت فراہم کراتی ہے۔

اسمائیل ٹرین انڈیا کا ملک بھر کے 160 ہسپتال سے معاہدہ ہے، جہاں پر ایسے پریشان حال بچوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، تاکہ یہ بچے بھی دوسرے بچوں کی طرح ہنس اور بول سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details