ماہِ صیام کی آمد آمد ہے،عالم اسلام ماہ صیام کی تیاریوں میں مصروف ہیں،دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام عبادت و ریاضت میں گزار کے رضاء الہی کے طلبگار ہوتے ہیں،ان سب کے علاوہ ماہ صیام میں بازاروں میں بھی چہل پہل نطر آتی ہے،رمضان کی رونقوں کا اثر دکانوں پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ مخصوص ڈِشزاور مختلف اقسام کے میوہ جات کے علاوہ دیگر پکوان بازاروں کے دکان میں سجی نظر آتی ہیں۔Markets Revive Before Ramadan Arrives
ادھر ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں رمضان المبارک کا مخصوص پکوان کھجلا اور پھینی بازاروں میں نظر آنے لگا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات کے بعد یہ پہلا رمضان ہے جب رامپور کے بازاروں میں رمضان کی چہل پہل نظر آرہی ہے۔کورنا وبا کے سبب گزشتہ دو سال مسلمان اپنے گھروں میں ہی عبادات میں مصروف رہے،بازار اور گلیاں سنسان تھیں،تاہم رواں برس جب کہ کورونا کاج زور ختم ہونے کے قریب ہے ،امید ہے کہ رمضان المبار کے موقع پر بازاروں میں رونقیں نظر آئینگی،اور لوگ عباد و ریاضت کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریاں بھی کرینگے
رمضان المبارک میں سحری کے لئے تیار کیا جانے والا خاص پکوان کھجلا اور پھینی بھی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ان پکوانوں کو تیار کرنے والے باورچی بھی خوش نظر آرہے ہیں ،کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے انہیں بھی مالی تنگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا-