ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 'طاق جفت' فارمولے کے تحت دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے لئے بازار کی تمام دکانوں کی نشاندہی کے لئے نمبر ڈال دیے گئے ہیں۔
اَن لاک ون کا آغاز زندگی کی رفتار بحال تقریباً 65 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد زندگی پٹری دوبارہ اپنے حال پر لوٹتی نظر آرہی ہے۔ یکم جون سے شروع ہونے والے اَن لاک ڈاؤن کے تحت اب رامپور انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کے بازاروں کی دکانوں کو طاق جفت فارمولے کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سےضلع کی تمام دکانوں پر طاق جفت کی پہچان کے لئے نمبروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ طاق جفت فارمولے کے تحت کھلنے والی دکانوں کا جائزہ لینے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ مارکیٹ پہنچے۔
آپ کو بتا دیں کہ ضلع میں جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے وہاں ابھی کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت ضلع انتظامیہ کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ابھی کہیں بھی پورے ضلع میں چائے، پان، سیلون اور بیوٹی پارلرز کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔