اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش: انعامی بدمعاش گرفتار - ضلو رامپور میں انکاؤنٹر

ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد پولیس نے 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر لیا، جبکہ بدمعاش کا بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

انعامی بدمعاش گرفتار
انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Dec 4, 2019, 7:27 PM IST


بتایا جا رہا کہ بدمعاش گزشتہ دو دن پہلے ہوئی قتل کی واردات میں اہم ملزم ہے۔ معاملے میں گرفتار بدمعاش ونود سمیت اس کے بھائی پنکج اور والد بھوپ سنگھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے۔

انعامی بدمعاش گرفتار

موصول اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے بدمعاش اور اس کے بھائی ونود اور بھائی پنکج کو محاصرے میں لے لیا اسی دوران بدمعاش نے پولیس پر فائر نگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں ونود نامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس کا بھائی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی بدمعاش کو پولیس نے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

بدمعاش ونود پر لوٹ، چوری، قتل اور نشیہ آور اشیا کی اسمگلنگ جیسی واردات میں اب تک 11 مقدمات درج ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے پال شرما نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن علاقہ مِلک میں ایک قتل کے مقدمہ کی جانچ کے دوران دو ملزمین فرار چل رہے تھے۔ اسید وران ونود کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد اس کا محاصرہ کیا گیا اس دوران بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کاروائی میں بدمعاش زخمی ہو گیا ۔ جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details