اترپردیش میں کشی نگر کے ضلع اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس سمیت 11 طرح کے کھیلوں کے لئے سامان دستیاب ہیں لیکن مارچ سے ہی یہاں کسی کھیل کے لئے کوچ تعینات نہیں ہے۔
کوچوں کی کمی کے سبب اسٹیڈیم میں ٹریننگ لینے آنے والے کھلاڑیوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ ڈپٹی اسپورٹس آفیسر کا عہدہ بھی خالی ہے۔ محکمہ کی طرف سے اسپورٹس ڈائرکٹویٹ کو خط لکھ کر کوچ کی مانگ کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
روندر نگر واقع ضلع اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس، ہاکی،کبڈی، تیراکی، فٹ بال، کشتی، بیڈمنٹن، باکسنگ، بالی وال، کبڈی، کھو۔کھو، ٹیبل ٹینس اور ہینڈبال سمیت گیارہ کھیلوں کی تربیت کا انتظام ہے۔