ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ایم ایل سی کی گریجویٹس اور اساتذہ سیٹوں کے انتخابات کے لیے صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس انتخاب میں 3779 رائے دہندگان ہیں جن کے لیے ضلع کے ہر بلاک میں ایک پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے۔
امروہہ صدر تحصیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ششانک چودھری امروہہ صدر تحصیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ششانک چودھری نے بتایا کہ پولنگ مراکز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس فورس کے ساتھ ساتھ سیکٹر مجسٹریٹس کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے مطابق رائے دہندگان کو فاصلے پر کھڑے کرنے کے لیے کچھ کچھ دوری پر دائرہ بھی بنائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایل سی کی 11 سیٹیں ہیں جہاں پر انتخابات ہورہے ہیں، ان میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں میں لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن اور الہ آباد۔ جھانسی ڈویژن شامل ہیں جبکہ ٹیچر زمرے سے لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن، بریلی۔مردآباد ڈویژن اور گورکھپور-فیض آباد ڈویژن اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ اترپردیش میں گریجویٹ کی 5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لیے مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں ہیں۔