اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا سے عید کی خریداری متاثر، تاجر معاشی تنگی کے شکار - کورونا سے عید کی خریداری متاثر

شہر رامپور میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون سے عید کی خریداری متاثر رہی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے تاجروں کو معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے حکومت سے ایسا لائحہ عمل تیار کرنے کی اپیل کی جس سے کووڈ سے بھی بچا جا سکے اور ملک کے باشندے معاشی بحران کا بھی شکار نہ ہوں۔

eid shopping affected by corona in rampur
کورونا سے عید کی خریداری متاثر

By

Published : May 14, 2021, 1:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں عید کی خریداری کے لیے بھی مارکیٹ نہیں کھل سکے، جس سے تاجر برادری میں کافی زیادہ مایوسی چھائی رہی۔

کورونا سے عید کی خریداری متاثر

وہیں دوسری جانب اگر کوئی بھی شخص مارکیٹ میں داخل ہوتا ہے اور دوکانوں کے قریب نظر آتا ہے تو پولیس اس سے کافی سختی سے پیش آتی ہے اور کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی تلقین بھی کررہے ہیں۔

رامپور شہر کے درمیان میں شاداب مارکیٹ واقع ہے، جہاں سال کے بارہ ماہ خریداروں کی کافی بھیڑ رہتی ہے۔ رمضان کے آخری عشرہ اور عید سے ایک دن قبل تو یہاں خریداروں کا کافی ہجوم ہوتا ہے، لیکن گذشتہ برس اور اس برس بھی کورونا وائرس کا سب سے زیادہ منفی اثر ان بازاروں کے متوسط درجہ کے تاجروں پر پڑا ہے۔

ابھی گذشتہ برس کے لاک ڈاؤن سے ہونے والے نقصانات کی تلافی یہ تاجر کر بھی نہ سکے تھے کہ اس مرتبہ کورونا کی دوسری لہر نے ان تاجروں مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

عید کے موقع پر رامپور کی شاداب مارکیٹ کے علاوہ بازار نسراللہ خاں، ٹیپو سلطان مارکیٹ اور عباس مارکیٹ وغیرہ میں خرید و فروخت کرنے سے کافی رونق رہتی تھی لیکن اب ان تمام مارکیٹ کورونا وائرس کی وجہ سے بند پڑے ہوئے ہیں اور وہاں موجود پولیس کے ہاتھوں میں ڈنڈے ہی نظر آتے ہیں۔

ان بازاروں کے تاجروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے ان کو زبردست معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا لائحہ تیار کرنا چاہیے جس سے کووڈ جیسی وباء سے بھی بچا جا سکے اور ملک کے باشندے معاشی بحران کا بھی شکار نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details