اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mufti Mansoor On Education: تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن، مفتی منصور

مفتی منصورنے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جوانسان کا کردار سنوارتی ہے دنیا میں اگر ہرچیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔ Education is the guarantor of development of any nation

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن:مفتی منصور
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن:مفتی منصور

By

Published : Mar 21, 2022, 7:14 PM IST

جامعہ دارالقرآن کھوڑا کالونی غازی آباد اتر پردیش میں سالانہ جلسے کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے تمام بڑے علماء کرام نے شرکت کی، اس موقع پر جامعہ دارالقرآن کے بانی مفتی منصور عالم قاسمی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے۔ Education is the guarantor of development of any nation یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن:مفتی منصور

تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا اور عمل کرنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے۔

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔
اس لئے ہم سب کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے، اس لیے اپنے بچوں اور بیٹیوں کو دینوی اور دنیاوی دونوں تعلیم سے آراستہ کریں۔

دعا کی گئی کہ ہمارے ملک میں امن و امان قائم رہے۔ اس پروگرام میں خاص طور پر مفتی آفتاب قاسمی، ماسٹر محمد نور حسن، مولانا ذاکر مظہری، مولانا مصلح الدین قاسمی، مفتی عابد قاسمی، مولانا شوکت قاسمی، مولانا جسیم الدین، مولانا افتخار رحمانی، مولانا افتخار رحمانی، مولانا مفتی صاحب قاسمی اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details