اردو

urdu

ETV Bharat / city

پسماندہ طبقے کے بچوں کی تعلیم کے لیے منفرد کوشش - طلبا و طالبات میں خوداعتمادی بھی آئے گی

محکمہ تعلیم کے ذریعہ پسماندہ طبقہ کے بچوں کو مقابلہ جاتی امتحان میں دلچسپی پیدا کرنے کی منفرد کوشش شروع کی گئی ہے۔

پسماندہ طبقہ کے بچوں کی تعلیم
پسماندہ طبقہ کے بچوں کی تعلیم

By

Published : Dec 6, 2019, 8:03 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں بیسک تعلیم آفیسر کی نگرانی میں ہر ماہ کے آخر میں سرکاری اسکولوں میں یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

اس پیش رفت سے طلبا میں تعلیمی نصاب کے ساتھ-ساتھ معلومات عامہ میں بھی اضافہ کی امید ہے۔ اساتذہ کے مطابق پسماندہ طبقہ کے طلبا کو یہ موقع فراہم کرنے کامقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔

پسماندہ طبقہ کے بچوں کی تعلیم

اساتزہ کا کہنا ہے کہ آج کل کی تعلیم محض کتابوں تک ہی محدود رہ جاتی ہے۔ بچے انٹرمیدیئٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مقابلہ جات امتحان میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر ہم ان بچوں کو اس طرح کے امتحانات کے لیے تیار کر دیں گے تو ان کے لیے سرکاری نوکری تانا آسان ہو جائے گا۔

استاد نے مزید کہا کہ اس طرح کی تیاری سے طلبا و طالبات میں خوداعتمادی بھی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details