ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں 'انڈین لائبریری' نامی ایک ای لائبریری کا افتتاح رکن اسمبلی سریش کمار سریواستو کے ہاتھوں کیا گیا۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ آج کل موبائل کے دور میں لائبریری کا افتتاح کرنا بالکل الگ سوچ ہے۔ مسٹر سریواستو نے کہا کہ غریب بچوں کو مفت میں لائبریری کی سہولت دینا علم کے لیے بہتر اقدامات ہے کیونکہ اب لوگوں میں کتابوں سے دل جسپی نہیں رہی۔ آن لائن کا زمانہ ہے اور لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی اپنی پڑھائی کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں لائبری کا قیام قابل تحسین ہے۔
بات چیت کے دوران لائبریری کے مینیجنگ ڈاکٹر اندر جیت سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد طالب علموں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے کہ وہ پر سکون ہو کر مطالعے کرسکیں۔