اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر عبدالکلام کے نظریات کو منظرعام پر لانا ضروری: سابق گورنر

سابق صدر جمہوریہ اور میزائل مین کے نام سے مشہور سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تعلیمات اور نظریات کو عام کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

By

Published : Oct 15, 2019, 11:52 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 12:37 AM IST

ڈاکٹر عبدالکلام کے نظریات کو منظرعام پر لانا ضروری

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں سابق صدر جمہوریہ اور "میزائل مین" کے نام سے مشہور سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 88 ویں سالگرہ منائی گئی۔

ڈاکٹر عبدالکلام کے نظریات کو منظرعام پر لانا ضروری

سمینار میں بطور مہمان خصوصی اتر پردیش و اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی موجود رہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ' ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی نظریات کو موجودہ دور میں عام کرنے کی سخت ضرورت ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں جس طرح سے ماحول بنایا جارہا ہے وہ بڑا ہی تشویشناک ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اہمیت، عقائد، رسومات کو خطرہ لاحق ہے، اس کے علاوہ موجودہ وقت میں ہماری آزادی، جمہوریت، سیکولرزم اور بھارت کا مستقبل بھی خطرے میں ہے'۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالنصیر ناصر نے اعلان کیا ہر شہر میں ایک سائنس پارک کی بنیاد رکھی جائے، جہاں پر ان کے پروجیکٹ کو عام کیا جائے، تاکہ عوام کے ساتھ ہی طالب علم اس سے مستفید ہو سکیں۔

جب ہمارے سماج میں اتنے سارے مسائل ہوں اور عوام میں ایک دوسرے کے لئے اعتماد کی کمی ہو، ایسے ماحول میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تعلیم کو منظرعام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 12:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details