اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا وائرس کے تعلق سے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پرہیز کریں، تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل پائے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے سبھی 75 اضلاع میں 1 ہزر 268 آئسولیشن بیڈ ریزرو کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی حالت میں اس وبا سے نمٹا جا سکے۔
وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ' اس وائرس میں علاج پر زور دینے کے بجائے احتیاط برتیں تاکہ یہ وائرس کسی کو اپنے زد میں نہ لے۔ صاف صفائی کا بہتر خیال رکھیں۔ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں کیونکہ احتیاط کے ذریعے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ کسی کو کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت اس جانب بہتر کام کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یو پی میں ڈیڑھ ماہ قبل ہی اس کے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ اُتر پردیش میں 4 ہزار 100 ڈاکٹرز اسٹاف کو اس تعلق سے ٹرینگ دیا گیا ہے۔