بارہ بنکی: ضلع بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نریش سنگھ نے بتایا کہ بار کے عہدےداران دوپہر 12 بجے سے 1 بجے کے درمیان بار میں رہتے ہیں۔ جو وکلا یہاں مدد کے لئے آتے ہیں انہیں سامان کی ایک پرچی دے دی جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ طے دو دوکانوں پر یہ پرچی دیکر ضروری اشیاء حاصل کر لیتے ہیں۔ ضلع بار ایسوسی ایشن نے یہ پہل منگل سے شروع کی ہے۔ اب 60-70 وکلا یہ مدد حاصل کر چکے ہیں۔
معاشی طور پر کمزور وکلا کے لئے ضلع بار ایسوسی ایشن کی منفرد پہل - ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی
کووڈ-19 کی دوسری لہر کے باعث نافذ کورونا کرفیو میں معاشی طور کمزور وکلا کے لئے ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ضلع بار ایسوسی ایشن نے منفرد پہل کی ہے۔ ضلع بار ایسوسی ایشن ضرورت مند وکلا کو مفت ضروری اشیاء مہیہ کرا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے ضلع بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی مدد کی اس پہل کے عمل کو راز رکھا ہے۔ یہ مدد حاصل کرنے والے وکلا کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔
ضلع بار ایسوسی ایشن کی منفرد پہل
نریش سنگھ نے بتایا کہ کورونا کرفیو کی وجہ سے زیادہ تر عدالتیں بند ہیں، جس کی وجہ سے وکلا کی آمدنی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بار ایسوسی ایشن نے وسطدار وکلا کی مدد سے یہ پہل شروع کی ہے۔ اب اس میں دیگر افراد بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا۔