اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو: سیلاب زدہ علاقوں میں حالات سنگین - اتر پردیش کے مئو

دریائے گھاگھرا خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔ حالات کے مد نظرایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

disaster
disaster

By

Published : Aug 10, 2020, 7:45 PM IST

اتر پردیش کے مئو ضلع میں سیلاب زدہ علاقوں کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ دریائے گھاگھرا خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔ رنگ باندھ جو دریا کی لہروں کے زور سے ٹوٹ گیا تھا، اس کی مرمت کا کام ابھی جاری ہے۔

مئو: سیلاب زدہ علاقوں میں حالات سنگین

ان حالات کے پیش نظر ین علاقوں میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کے جوان سیلاب زدہ علاقوں کے گاؤں میں پہنچ کر متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ جٹ بوٹ کی مدد سے ایس ڈی آر ایف کے جوان اندرونی علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راحت اور بچاؤ کے دوران گروپ کمانڈر کے ذریعہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ذمہ داروں کے مطابق کچھ ایسے گاؤں بھی ہیں، جہاں کے باشندے اپنا سامان چھوڑ کر آنا نہیں چاہتے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ ایسے علاقے ہیں جہاں لوگ سنگین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی نگرانی میں پلاسٹک کی رسیوں کے جال بھی تیار کئے جارہے ہیں۔

دریائے گھاگھرا خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔

ان رسیوں کی مدد سے ضرورت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں رسد و دیگر اشیاء پہنچائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details