اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے تحت ضلع بارہ بنکی سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے دنیش راوت ہیں،جو پہلی دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ضلع کے سب سے کم عمر رکن اسمبلی ہیں. انہوں نے 32 برس کی عمر میں پہلی دفعہ ہی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔BJP candidate Dinesh Rawat
واضح رہے کہ دنیش راوت گزشتہ 10 برسوں سے سیاست میں سرگرم ہیں. ان کی اہلیہ سدھور کی بلاک پرمکھ ہیں۔ بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اہلیت اور علاقے میں جو ان کی شبیہہ تیار ہوئی تھی اس پر پارٹی اعلیٰ کمان کو اعتماد تھا. اسی وجہ سے انہوں نے موقع دیا۔
دنیش راوت نے 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔
ان کے عمر کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہریاست کے وزیر اعلیٰ بھی وجوان ہیں. انہوں نے نوجوانوں کے لئے متعدد کام کئے ہیں. آگے بھی وہ ان کے لئے بہتر کریں گے۔