اتر پردیش کے ضلع مئو کی بیشتر سڑکیں اپنی خستہ حالی پر آنسو بہا رہی ہیں۔ پری مانسون کی بارش نے ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔
اترپردیش: مئو ضلع کی بیشتر سڑکیں خستہ حال - road in uttar pradesh
پہلی بارش کا پانی ہی سڑکوں پر بنے بڑے بڑے گڑھوں میں جمع ہو گیا ہے جس سے آمد و رفت میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
dilapidated
سڑک پر چلنے والوں کے لئے یہاں سے گزرنا مشکل ترین کام ہے۔ لوگ خطرہ مول لے کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ مئو ضلع کے زیادہ تر قصبوں کو منسلک کرنے والے اہم راستوں کا یہی حال ہے۔ عام آدمی ان حالات سے سخت رنجیدہ ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینا چاہئے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو سکے۔