ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی' نے اقلیتی محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔
اس میٹنگ میں اقلیتی اسکیمز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد نندگوپال گپتا نے وقف بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد بورڈ املاک کی تفصیلات 'آن لائن' کرے، تاکہ بورڈ کے کاموں میں مزید شفافیت لائی جا سکے۔
کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نے اقلیتی اسکیمز کے پیش نظر وقف بورڈ املاک کی تفصیلات 'آن لائن' کرنے کی ہدایت اقلیتی بہبود اوقاف حج کے وزیر نند گوپال نندی نے سینیئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ پر 'دھان منتری جن ویکاس پروگرام' اقلیتی بچیوں کی شادی میں تعاون، سکالرشپ، مدرسہ اساتذہ کی تنخواہ کی وقت پر ادائیگی اور آئی جی آر ایس (وزیراعلی جن سنوائی پورٹل) پر آنے والے معاملے کی تصفیہ سمیت دیگر معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کاموں میں شفافیت لائی جائے اور وقت پر کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔
اقلیتی اسکیمز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد نندگوپال گپتا نے وقف بورڈ کو ہدایت دی ہے مسٹر نندی نے چار باغ واقع مسلم مسافر خانہ کی رپورٹ بھی طلب کر وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ مسلم مسافر خانہ بدحالی کا شکار ہے جس پر ای ٹی وی بھارت نے دو برس کے دوران کئی خبریں کرکے ذمہ داران سے بات چیت کی ہے، جس کے بعد اترپردیش سٹیٹ حج کمیٹی نے ایک کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار روپے عمارت کے رنگ و روغن، بجلی بیت الخلا، صاف پانی اور دیگر کاموں کے لیے جاری کردیا تھا۔
افسران کو ہدایت دی ہے کہ کاموں میں شفافیت لائی جائے خیال رہے کہ اس میں سے 58 لاکھ 89 ہزار روپے اترپردیش وکاس نگم کو پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا تاکہ ٹینڈر نکال کر کام شروع کیا جاسکے، اس کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے یہ کام کئی ماہ تک رکا رہا اور اب دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ حج ہاؤس کو بہتر بنانے کے لیے بھی ہدایت جاری کی۔
واضح رہے کہ اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ میں ایک لاکھ 23 ہزار 115 اوقاف جائیداد ہیں، جن میں تقریباً دو سو جائیدادوں پر لوگ قابض ہیں، اس کے لیے سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد شعیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ اوقاف کے سبھی قبرستان، مسافرخانہ، یتیم خانہ، مساجد اور دوسری جائیدادوں کی 'جی پی ایس' اور 'جی آئی ایس میپنگ' کروائی جارہی ہے۔
چار باغ واقع مسلم مسافر خانہ کی رپورٹ بھی طلب کر وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے بتایا تھا کہ مارچ سنہ 2020 تک 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا تھا لیکن اس کے بعد کورونا کے پیش نظر مزید کام نہیں ہو پایا۔
نندی نے سبھی افسران کو ہدایت دی ہے کہ جو بھی کام ہو، اسے جلدی پورا کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اوقاف کی جائداد پر مچی لوٹ گھسوٹ کو دور کرنے کے لیے وقف بورڈ املاک کی تفصیلات 'آن لائن' کرے۔