دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ پرانے لکھنؤ کے کھدرہ میں مظاہرین نے پولیس انتظامیہ پر پتھراؤ کیا ابھی صورتحال مکمل طور پر کشیدہ ہوگئی ہے۔ پولیس نے علاقے میں کئی راستے بند کردیئے ہیں۔ پولیس نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے تمام انتظامات بھی کر رکھے تھے لیکن جب مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔
لکھنو میں پر تشدد مظاہرے -
قومی دار الحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
![لکھنو میں پر تشدد مظاہرے لکھنو مشتعل ہوئے مظاہرین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5423254-698-5423254-1576746672990.jpg)
لکھنو مشتعل ہوئے مظاہرین
پرانا لکھنؤ کے کھڈرا کے آس پاس پولیس انتظامیہ اور پی اے سی اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چلائے ۔ مشتعل مظاہرین پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔