حج کو وزارت اقلیتی امور سے لیکر وزارت خارجہ کے سپرد کیا جائے یہ مطالبہ دارالعلوم قدرتیہ شاہ اعلیٰ مدرسہ جاج مؤمیں حج کے مسائل پر منعقد ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش حج کمیٹی کے سابق ممبر حاجی شفیق الرحمان نے کہا کہ حافظ نوشاد اعظمی نے 23 فروری، 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ارسال کرد مکتوب میں مطالبہ کیا تھا کہ حج کو اقلیتی امور کی وزارت سے ہٹا کر حسب سابق وزارت خارجہ کے ماتحت کیا جائے کیوں کہ حج غیر ملکی سفر ہے۔ اس کا زیادہ تر کام وزارت خارجہ انجام دیتی ہے۔ محض 30 فیصد کام ہی مرکزی حج کمیٹی اورریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مولانا قاری حسیب اختر شاہدی نے کہا کہ افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج 2020 نہیں ہوسکا اورحج 2021 پربھی خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس بیماری کا ازالہ ہوگا اورعازمین کو اس مقدس سفر کی سعادت حاصل ہوگی۔