اردو

urdu

ETV Bharat / city

دسہرہ میں ڈانس پروگرام - بریلی درگا پوجا نیوز

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں رام لیلا کے اسٹیج پر ڈانس پروگرام کا انعقاد ہوا۔

دسہرہ میں ڈانس پروگرام

By

Published : Oct 7, 2019, 7:37 PM IST

دوپہر کے رقاصوں نے فلمی نغموں پر رقص کیا تو سامنے بیٹھے لوگ محظوظ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر اِسکا ویڈیو بھی وائرل ہوا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس موقع پر اتراکھنڈ کی ریاستی وزیر مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھیں اور ان کے شوہر اس تقریب کے کنوینر تھے۔

بریلی کے جوگی نوادہ علاقے میں گزشتہ کئ دہایئوں سے رام لیلا کا انعقاد صبح آٹھ سے بارہ بجے تک اور شام کو بھی آٹھ سے رات بارہ بجے تک کیا جاتا ہے۔

دوپہر کے وقت پورے ملک سے آئے پہلوان دنگل میں پانی زور آزمائش کرتے ہیں۔

رام لیلا اپنے آخری مرحلے میں چل رہی ہے۔ ہمیشہ رام لیلا میں مذہبی گیتوں پر ناچ گانا ہوتا تھا، لیکن پہلی مرتبہ ایک رقاصہ اسٹیج پر آئ اور وہ ہندی فلموں کے گانوں پر ڈانس کرنے لگی۔

کچھ لمحہ لوگوں کوعجیب لگا، لیکن جب رقاصہ کے ساتھ ڈانس کرنے والے ساتھیوں نے اُسکے جسم پر پانی ڈالنا شروع کیا تو پنڈال میں موجود لوگوں کے سامنے بے چینی کی صورت حال ہو گئ۔

ڈانس کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رُکا، بلکہ تقریاً آدھے گھنٹے تک لوگ ایک دوسرے سے اپنا چہرہ چُھپاتے رہے۔

حالانکہ اسکے علاوہ رام لیلا کے اجلاس میں اتراکھنڈ سے آئ ایک ٹولی نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

اِس ٹولی کی ایک اداکارہ نے اپنے سر ایک ایک یو سائز کا چھوٹا سے چولہہ رکھا۔

چھولہے کے اوپر چائے کی کیتلی رکھی اور اُس میں چائے پتی اور چینی ڈالکر کیتلی کے نیچے آگ لگا دی۔ اداکارہ ڈانس کرتی رہی اور کیٹلی کے نیچے آگ جلتی رہی۔ کچھ دیر کے بعد چائے تیار ہو گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ چائے لوگوں کو تقسیم بھی کی گئ۔

اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگوں نے جمکر تالیاں بجائیں۔ اس اداکارہ کی محنت نے پہلے ہوئے فحاش ڈانس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

رام لیلا کے آخری مرحلے میں دو فنکاروں کو اسٹیج پر بیٹھاکر اُن کے اوپر پھولوں کی بارش کی گئ یعنی پھولوں کی ہولی کھیلی گئ اور پھر پورے پانڈال میں رنگ اُڑائے گئے۔
اس موقع پر موجود اتراکھنڈ کی درجہ ریاستی وزیر ریکھا آریا بھی موجود تھیِں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details