ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے کوٹھی تھانہ حلقے ابراہیم پور گاؤں میں لگے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو ہٹانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس پر الزام ہے کہ اس نے جے سی بی مشین سے مجسمہ کھدوا کر کہیں غائب کرا دیا ہے اور بے قصوروں کو پریشان کر رہی ہے۔ اس سے دلت تنظیموں میں کافی ناراضگی ہے، دلت تنظیموں نے دوشنبہ کو 4 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹینڈنٹ کو دیا ہے۔
اس واردات کے خلاف دوشنبے کو ڈاکٹر امبیڈکر راشٹریہ ادھوکتا منچ کے زیر نگرانی مختلف دلت تنظیموں سے منسلک افراد نے جلوس کی شکل میں ضلع مجسٹریٹ دفتر اور ایس پی دفتر پر جاکر دنوں افسران کو میمورنڈم دیا۔
بارہ بنکی: امبیڈکر کی مورتی ہٹانے سے دلت تنظیمیں ناراض - اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے کوٹھی تھانہ حلقے
امبیڈکر کی مورتی ہٹانے پر مختلف دلت تنظیموں نے مارچ کرکے ڈی ایم اور ایس پی کو میمورنڈم سونپا اوراپنی ن اراضگی کا اظہار کیا۔۔
دونوں افسران کو دئے گئے میمورنڈم کے مطابق دلت تنظیموں کا الزام ہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات ابراہما باد کے امبیڈکر پارک کی اراضی پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ لگایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ گاؤں کے چند مجسمے کے خلاف رہنے والے افراد کے ساتھ ملکر پولیس نے جے سی بی سے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کو کھدواکر کہیں غائب کرا دیا ہے۔ جب بابا صاحب کے حامیوں نے اس کی مخالفت کی تو پولیس نے الٹے ان پر مقدمہ درج کر کے انہیں پریشان کرنے لگی۔
ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ واردات کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا کر سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس جو مجسمہ لے گئی ہے، اسے اسی جگہ پر لگایا جائے۔ تنظیم کا مطالبہ کہ تمام مطالبات کو بغیر تاخیر مکمل کیا جائے، نہیں تو وہ سڑک پر اتر کر احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔