لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi Vadra نے عدم تغذیہ کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے کو لے کر ریاست کی یوگی حکومت Yogi Government کو تنقید کا نشانہ Criticized بنائی ہے۔ ریاست کے بچوں میں غذائیت Child Nutrition پر دھیان دینے کے بجائے حکومت اور بی جے پی کے رہنما نفرت انگیز تقاریر کرنے میں مصروف ہیں۔
اتر پردیش کے بچوں میں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرنے والی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں غذائیت کی کمی کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا’’ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں ملک میں سب سے زیادہ 4 لاکھ غذائی قلت کے شکار بچے ہیں۔ اتر پردیش کی 60 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں غذائی قلت کی صورتحال خوفناک ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈران ان مسائل پر بات نہیں کریں گے۔ ان کی تقریروں میں نفرت کی بات ہے، بچوں کی غذائیت کی بات غائب ہے۔