اردو

urdu

ETV Bharat / city

65 برس کے معمر شخص کے ساتھ مار پیٹ - In Sahawar police station of Kasganj

اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے تھانہ سہاور کے علاقہ میں ایک 65 برس کے معمر شخص کے ساتھ مار پیٹ اور چہرہ سیاہ کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اتنا ہی نہیں معمر شخص کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔

65 برس کے معمر شخص کے ساتھ مار پیٹ
65 برس کے معمر شخص کے ساتھ مار پیٹ

By

Published : May 22, 2020, 3:13 PM IST

متاثر کے بیٹا کے مطلع کر نے پر موقعے واردات پر پہنچی پولیس نے معمر شخص کو چھڑایا، اس کے بعد اسے سی ایچ سی میں علاج کے لیے داخل کرایا۔

تھانہ میں دی گئی درخواست میں ماتثر کے بیٹا نے بتایا ہے کہ 'شیو سنگھ، سورن سنگھ نامی شخص میرے گھر پر لاٹھی ڈنڈے اور ہتھیار لے کر آیا اور میرے والد کو مار پیٹ اور گھسیٹنا شروع کردیا، انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو گئے'۔

صرف اتنا ہی نہیں اس کے والد کا چہرہ سیاہ کرکے اور جوتے کا ہار پہنانے کے بعد ے گاؤں میں گھومایا، گاؤن کے لوگوں پر ملزم کا رعب اس قدر ہے کہ میرے والد کو گاؤں میں گھمانے کے دوران کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

مذکورہ معاملے میں انسپکٹر گنیش چوہان نے بتایا کہ علاءالدین پور گاؤں کے جسبیر ولد راجا رام کی تحریر کی بنیاد پر اس کے والد نے اپنے والد کے ساتھ ہوئی مار پیٹ نیز منہ سیاہ کیے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہیں تین ملزمین کو حراست میں لے کر پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details