اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی پی آئی (ایم ایل) کا 2022 میں اکھلیش کو حمایت دینے کا اعلان

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی سکریٹری کامریڈ سدھاکر یادو کی قیادت میں آج ایک وفد نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حکومت بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

سی پی آئی (ایم ایل) کا 2022 میں اکھلیش کو حمایت دینے کا اعلان
سی پی آئی (ایم ایل) کا 2022 میں اکھلیش کو حمایت دینے کا اعلان

By

Published : Oct 17, 2021, 2:54 AM IST

سدھاکر یادو کے ساتھ کامریڈ رام چودھری، ایشور پرساد کشواہا، راجیش سنگھ اور کرشنا ادھیکاری شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں نظریات کی حامل سبھی پارٹیوں کو بی جے پی کی ہراسانی زد پالیسیوں کی مخالفت میں متحد ہونا چاہئے۔ خاص کر کسانوں کے تئیں جو غیر منصفانہ رویہ بی جے پی حکومتوں کا ہے اس کا بدلہ لیا جانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نےاعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی کے فاسسٹ عمل کے خلاف لڑائی لڑنے میں اکھلیش یادو کی قیادت اہل ہے۔ انہوں نے مسٹر یادو پر جمہوریت کے تحفظ کے اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی سربراہ نے تعاون دینے کے لئے سی پی آئی(ایم ایل) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تیقن دیا ہے کہ ریاست کے کسانوں،نوجوانوں کو ان کا حق دلانے کے لئےسماج وادی پارٹی ہر طرح سے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر کسانوں اور نوجوانوں کے مفاد میں ان سبھی اسکیمات کو نافذ کیا جائےگا جن کی توقع سی پی آئی(ایم ایل) کے وفد نے کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details