اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو: کورونا کی ٹیکہ کاری جاری - کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے چوتھے مرحلے

مئو ضلع میں کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری کے چوتھے مرحلے میں آج آشا و آنگن باڑی ورکرز کو ٹیکے لگائے جا رہیں۔ محکمہ صحت کے 1187 ملازمین میں سے تقریبا 72 فیصد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

covid 19 vaccination camp continues in mau
مئو: کووڈ 19 ٹیکہ کاری کا عمل جاری

By

Published : Feb 4, 2021, 3:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے چوتھے مرحلے کے تحت محکمہ صحت کے بقیہ ملازمین کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔ اب تک ضلع میں محکمہ صحت کے 1187 ملازمین میں سے تقریبا 72 فیصد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مئو: کووڈ 19 ٹیکہ کاری کا عمل جاری

ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کی مکمل پابندی کی جارہی ہے۔ مئو ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق ہیلتھ ورکروں کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد پولس اور انتظامیہ سمیت فرنٹ لائن محکموں کے ملازمین کی ٹیکہ کاری کی جائےگی اور یہ مہم بھی بہت جلد شروع کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ آج کے ٹیکہ کاری پروگرام میں زیادہ تر آشا و آنگن باڑی محکمہ کی ملازمات شامل رہیں۔ مئو ضلع میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران منفی اثر کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو تقریبا تیس منٹ کے بعد کووڈ وکسینیشن سینٹر سے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details