ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر اور مشہور فیزیشین ڈاکٹر ایس کے جین نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے قلبی اور بلڈ پریشر مریض کو زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر ایس کے جین کا مشورہ ہے کہ ایسے تمام مریض اپنے روزآنہ معمول کے مطابق عمل کرتے رہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ مناسب دوری بنائے رکھیں اور مسلسل ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور ماسک کا استعمال بھی ان کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔