محکمہ صحت نے نمونے لے کر جانچ کے لیے آئی وی آر آئی کی مستند لیبب میں بھیجا تو دونوں کی رپورٹ منفی آئیں، اس رپورٹ نے محکمہ صحت میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ضلع بریلی میں ایک حاملہ خاتون کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد شہر کے رامپور گارڈن میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ہلچل پیدا ہو گئی، خاتون کو ولادت ہوئی اس کے بعد محکمہ صحت فعال ہو گیا اور اُس خاتون کو نومولود بچے سمیت قرنطین کرنے کے لیے ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں ضلع پیلی میں ایک نوجوان کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد شہر کے سُپر اسپیشیئلٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان دونوں افراد کے نمونے مختلف پرائیویٹ لیب میں بھیجے گئے تھے جہاں ان دونوں کو کورونا مثبت پایا گیا۔
حالانکہ محکمہ صحت نے فوری طور پر دونوں کو قرنطین کرتے ہوئے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا، اس کے بعد محکمہ صحت نے اپنی طرف سے دوبارہ جانچ کرایا تو دونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
محکمہ صحت کے لیے تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ متاثرہ خاتون اور نوجوان میں کورونا وائرس کے کوئی واضح علامات نہیں ملے ہیں۔ اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ خاتون اور نوجوان کا ابتدائی طور پر کوئی علاج بھی شروع نہیں ہو پایا تھا، لیکن محض چھتیس گھنٹے کے بعد منفی رپورٹ کیسے آگئی۔