اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی میں کووڈ ریکوری شرح 86 فیصد - یوپی میں کووڈ

اترپردیش میں کورونا متاثرین مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے وہیں ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 50883 ہوگئی، گذشتہ 24گھنٹوں میں 4095 نئے کیس درج کیے گئے جبکہ 4444 مریض شفایاب ہوئے۔

corona recovery rate in up is 86%
یوپی میں کووڈ ریکوری شرح 86 فیصد

By

Published : Oct 1, 2020, 7:41 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا متاثرین کے شفایاب ہونے کی شرح 86.4 فیصد ہوگئی اور مجموعی متاثرین کی تعداد 403101 کو پہنچ گئی ہے، گذشتہ 24گھنٹوں میں 80نئی اموات کے بعد ریاست میں مہلوکین کی تعداد 5864ہوگئی۔

ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے کہا کہ گذشتہ 2ہفتوں میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد میں 26فیصدی کمی درج کی گئی ہے، افسر نے کہا کہ بدھ کو ریاست کے مختلف لیبوں میں 164787نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں جانچ کے گئے کل نمونوں کی تعداد 10263709ہوگئی۔

موہن پرساد نے کہا کہ بغیر علامت والے 24135 پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں، وہیں 3634مریض پرائیوٹ اسپتالوں میں ،109سیمی پیڈ جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تقریبا 3.94لاکھ سرویلانس ٹیم نے 127439مقامات پر 2.57کروڑ گھروں کا احاطہ کرتے ہوئے 12.75افراد کی اسکریننگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details