اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرتاپگڑھ: دو نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کل تعداد پندرہ - کورونا متاثرین کل تعداد پندرہ

ضلع پرتاپگڑھ میں دو نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ جماعت سے جرے نصف درجن لوگوں کی رپورٹ منفی ہے۔

دو نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کل تعداد پندرہ
دو نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کل تعداد پندرہ

By

Published : May 12, 2020, 4:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کے دو مختلف علاقوں میں گزشتہ شام ایک حاملہ خاتون و ایک مرد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد پندرہ ہوگئی جس میں نصف درجن تبلیغی جماعت کے لوگوں کی رپورٹ منفی ہے۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اروند شری واستوا نے بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے موضع راج گڑھ کی ایک حاملہ خاتون گزشتہ 7 مئی کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضلع زنانہ اسپتال آئی تھی، جبکہ اس تاریخ کو احمد آباد سے بذریعہ ایمبولینس سے آئے تھانہ جیٹھوارہ کے ڈروا سبل گڑھ کے نوجوان کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں کا سیمپل لے کر جانچ کے لیئے بھیجا جہاں دونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی ہے جن میں نصف درجن تبلیغی جماعت کے لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details