ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا متاثرین کی رفتار کو کم کرنے اور اس کی چین توڑنے میں ضلع انتظامیہ کو کامیابی ضرور ملی ہے۔ ضلع میں پہلے تقریباً ایک ہزار سے 1200 لوگوں کی جانچ ہوتی تھی لیکن اب 3 ہزار تک جانچ کی جارہی ہے۔
کووڈ ہسپتالوں میں دن بہ دن کورونا کے مریض کم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ وہیں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے جوہر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے کووڈ تشخیص سینٹر میں کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں ہے۔
رامپور کے صدر ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں جہاں کورونا متاثرین کو رکھا جاتا تھا اب وہاں ایک بھی مریض نہ ہونے سے اس میں تالا لگا دیا گیا ہے۔